کراچی(نمائندہ خصوصی) سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمیدنے کہاہے کہ ہمیں بہت تھریٹ تھیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میںرہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہترین ہیں، تمام اداروں نے مدد اور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اور پریس کے تعاون سے امید ہے، سنسنی نہیں پھیلے گی، اتوار ہے اس لیے ٹرن آﺅٹ کم رہے گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ 65 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اندرونِ سندھ سے بھی اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے ہیں۔