کراچی(نمائندہ خصوصی) سمندری ہواﺅں کی بندش اوربلوچستان کی ریگستانی ہواﺅں کے زیراثر منگل کو شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی ہواﺅں کی مختصر وقت کے لیے بندش اور بلوچستان کی گرم ریگستانی ہواﺅں کے اثرات کی وجہ سے منگل کو کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے اور لاہوردوسرے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاں میں آلودہ ذرات کی مقدار 214پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی،جو انتہائی مضر صحت تصور کی جاتی ہے،لاہور 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی کی حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر3 کلومیٹر رہ گئی تھی، ماہرین کےمطابق سمندری ہوائیں موسم کو معتدل رکھنے کے علاوہ فلٹر کا بھی کام کرتی ہیں۔