بیونس آئرس ( نیٹ نیوز)
پاکستان کی مسلح افواج کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا کا ارجنٹائن کا سرکاری دورے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف کا استقبال ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل جوآن مارٹن پیلو نے کیا۔
ارجنٹائن اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ارجنٹائن کی فضائیہ کو 18 JF-17 تھنڈر بلاک III ملٹی رول لڑاکا طیاروں کی فروخت بھی شامل ہے، جو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ ہیں۔
جوائنٹ چیف نے وزارت دفاع کا بھی دورہ کیا اور وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں JF-17 معاہدے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان باہمی دفاع اور سلامتی کے مفادات کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔