اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 22 ارکان نے اسپیکر کو ٹیلیفون کیا، 6نے کہا اجتماعی استعفوں پر ہمارے جعلی دستخط ہیں: ذرائع کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نواز الٰہی اور طالب نکئی نے اسپیکر کو چھٹی کی درخواست دے دی۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی نے حاضری رجسٹر میں حاضری لگا دی، 22 ارکان نے اسپیکر کو ٹیلیفون کیا، 6نے کہا اجتماعی استعفوں پر ہمارے جعلی دستخط ہیں۔
یاد رہے کہ استعفو ں کی منظوری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے آج اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں لیکن استعفوں کی منظوری آئین اور قانون کے مطابق مطابق ہو گی اور ہر رکن اسمبلی کو اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھ کر دینا ہو گا جس میں تصدیق علیحدہ علیحدہ ہو گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ تمام 123 اراکین نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر استعفوں کی منظوری کا کہا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اراکین کے استعفوں کی منظوری کا عمل پورا کر دیا تھا لیکن موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کے استعفوں کی منظوری کا عمل روک دیا۔