اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج (بدھ کو )اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ان میں پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ”بلے “کی بحالی کیلئے درخواست ،سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف درخواستیں ،نیشنل بینک ملازمین ملازمت بحالی کیس ، محکمہ ایجوکیشن ملازمین سروس مستقلی کیس سمیت دیگر اہم مقدمات شامل ہیں تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ”بلے “کے انتخابی نشان کی بحالی کیلئے دائردرخواست کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپلیمنٹری کاز لسٹ کے تحت سماعت کریگا ،بینچ میں دیگر ججز میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت سماعت دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ نیشنل بینک ملازمین ملازمت بحالی کیس کی سماعت کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین رکنی بینچ سیریل نمبر 7 پر کرے گا، محکمہ ایجوکیشن ملازمین سروس مستقلی کیس کی سماعت، ڈاکٹر سید اقبال رضا بنام محسن بٹ ڈی جی ایف آئی اے کیس کی سماعت جو FIR درج نہ کرنے پر توہین عدالت سے متعلق ہے کی سماعت کورٹ نمبر چار جسٹس منصور علی شاہ تین رکنی بینچ سیریل نمبر 5 پرکرے گا۔