ریاض : سعودی عرب کی امیر شخصیات اور شیخ مہنگی چیزوں کے شوقین ہوتے ہیں، یہاں کی عمارتیں اہم خصوصیت کی حامل اور یہاں کی سڑکیں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
سعودی عرب کی سڑکوں پر انتہائی پرتعیش کاریں فراٹے بھرتی ہوئی نظر آتی ہیں بلکہ لمیٹڈ ایڈیشن کی پرشکوہ اور تمام عیش و آرائش سے مزین گاڑیاں کروڑوں ریال میں آتی ہیں۔
ان کاروں کی فینسی نمبر پلیٹس بھی لاکھوں ریال میں ملتی ہیں کچھ خاص نمبر حاصل کرنے کے لیے تو کروڑوں ریال بھی خرچ کیے جاتے ہیں۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے منفرد اور فینسی نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے حوالے سے مہنگی ترین نمبر پلیٹس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلور زمرے کی نمبر پلیٹ (ح ص ھ 39) 58 ہزار 600 ریال میں نیلام ہوئی ہے۔ نمبر پلیٹ (ع ر ن 22) کی بولی 46 ہزار 500 ریال نیلام ہوئی جبکہ نمبر پلیٹ (ع ھ د 15) کی بولی 46 ہزار ریال لگی ہے۔
اسی طرح نمبر پلیٹ (ع ط ب 2) 40 ہزار 800 ریال اور نمبر (ر م ح 44) 37 ہزار 900 ریال میں خریدی گئی۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سلور زمرے کی نمبر پلیٹ (ح س م 33) کی نیلامی 36 ہزار 800 ریال، نمبر پلیٹ (را ا 6666) کی 36 ہزار 200 ریال اور نمبر پلیٹ (د ی ی 1111) کی نیلامی 35 ہزار 600 ریال میں ہوئی ہے۔
براؤنز زمرے میں نمبر پلیٹس (ب ط ل 96) 37 ہزار 600 ریال اور (ق ر م 13) 32 ہزار 700 ریال میں نیلام ہوئی ہیں۔