اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) بھارتی طیارہ سازی صنعت کو بڑا دھچکا ۔مصر کے بعد ملائیشیا نے بھی بھارتی ساختہ لڑاکا طیارے تیجا خریدنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث بھارت کی دفاعی پیداوار کی صنعت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دیتے ہوئے تیجا کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر بھی اعتراض اٹھایا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں تیجا کی فروخت میں ناکامی نے بھارت کی دفاعی پیداواری صنعت پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیجا طیاروں کی ناکامی کی بڑی وجہ پروجیکٹ میں تاخیر اور غیرمعیاری کارکردگی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016 میں فروخت کیلئے پیش کئے جانیوالے اس طیارے کوابھی تک بھارتی فضائی بیڑے میں بھی شامل نہیں کیاگیا ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھی تیجا طیارے کوشامل نہیں کیا گیا تھا۔