اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) احمد عرفان اسلم نے نگراں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف پاکستان کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت قانون کے حکام نے نئے تعینات ہونے والے وزیر قانون کا استقبال کیا۔نگران وزیر قانون کا حلف اٹھانے کے بعد عرفان احمد اسلم نے وزارت قانون و انصاف میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ان کا عہدیداروں سے باقاعدہ تعارف کرایا گیا جس کی قیادت سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے کی، وزیر قانون نے قوم کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد احمد عرفان اسلم اپنے ساتھ قانونی میدان میں علم اور تجربہ کا خزانہ لے کر آئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے طور پر،احمد عرفان اسلم منصفانہ اور موثر قانونی نظام کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کریں گے۔