Mian Tariq Warid
last seen today at 6:09 pm
Use WhatsApp on your phone to see older messages from before 23/09/2022.
YESTERDAY
اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی نے سینئر اینکر پرسن مشعال بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ مشعال بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہواہے ۔ مرحومہ کی میڈیا کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشعال بخاری مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)11:50 am
11:50 am
11:50 am
متنازع یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ
لندن ( نیٹ نیوز )پاک فوج کے سینیئر افسر نے متنازع یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔یو ٹیوبر نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف انتخابی دھاندلی کرنے اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔متنازع یو ٹیوبر نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات بھی لگائے تھے۔
برطانوی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر نے 14 جون 2022 کو حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔
مدعی مقدمہ کے وکلاء نے مؤقف اپنایا ہے کہ یو ٹیوبر کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈیئر کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔د…
Read more
11:54 am11:54 am
11:56 am
11:56 am
6:28 pm
6:28 pm
6:37 pm
وزیر دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جیو سٹریٹیجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان، ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرے گی اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جائے گا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے ٹریننگ میں کی گئی اصلاحات کو سراہا جنکی بدولت ایسی ہنرمند افرادی قوت تیار کی جاسکے گی جو فضائی دفاع اور قومی سلامتی کے بدلتے چیلنجوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت سے لیس ہ…
Read more
7:57 pm7:57 pm
7:57 pm
7:57 pm
0:48
7:57 pm
ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں، صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے،
سراج الحق
لاہور(بیورو رپورٹ )
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں، صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بڑی طاقتوں کو کھٹکتی ہے جو یہاں سری لنکا اور یوکرائن جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نے مل کر ملک کو معاشی، سیاسی اور سماجی بحران سے دوچار کیا۔ عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں، دس بڑوں کا احتساب ہو جائے تو سب جیلوں میں جائیں گے، ان کی ناجائز دولت اور جائدادیں ملک کے خزانہ میں جمع ہونی چاہیے۔بلوچستان میں احساس محرومی کا لاوا پھٹنے کو ہے، صوبے کے عوام کو ان کا حق دیا جائے، گوادر کے ل…
Read more
7:59 pm7:59 pm
7:59 pm
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کی کارروائی
انسٹاگرام پر جعلی اکاونٹ بنا کر خاتون کو ہراساں پر ملزم محمد زین اقبال کو گرفتار
لاہور( کرائم رپورٹر )سائبر کرائم سرکل لاھور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زین اقبال کو گرفتار کر لیا۔ملزم انسٹاگرام پر جعلی اکاونٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور پیغامات گھر والوں کو بھیج کر بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ذرائعکے مطابق
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل سے متعلقہ سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔مزید تفتیش جاری ہے۔8:04 pm
8:04 pm
8:04 pm
68ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی
اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم میں جی ایس اے کی تجدید
کراچی( کامرس رپورٹر )
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ) ایس ایس جی سی (اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ )ایف ایف بی ایل( کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے 4 جنوری 2023 کو گیس کی فراہمی کے معاہدے (جی ایس اے ) کے تیسرے ضمیمہ پر سوئی سدرن کے ہیڈ آفس کراچی میں دستخط کیے.ایم ڈی، ایف ایف بی ایل، عارف الرحمن اور ایم ڈی، ایس ایس جی سی، عمران منیار نے دونوں اداروں کی جانب سے گیس کی فروخت کے معاہدے) جی ایس اے( پر دستخط کیے. اس موقع پر دونوں کمپنیوں کے سینئر حکام بھی موجود تھے.معاہدے کے تحت کراچی میں ایف ایف بی ایل پلانٹ کو فیڈ اسٹاک کے مقصد کے لیے 68 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کے لیے فریقین کے درمیان جی ایس اے کی 31 دسمبر 2025 تک تجدید کردی گئی ہے. گیس کی فراہمی "جیسے اور جب دستیاب ہو" کی بنیاد پر ہے.حکومت پاکستان کی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے ہی مطلوبہ گیس مختص کرنے کی منظوری دے دی تھی. واضح رہے کہ فریقین کے درمیان اصولی معاہدہ 17 دسمبر 1995 کو عمل میں آیا تھا.8:08 pm
8:08 pm
8:09 pm
8:09 pm
This message was deleted8:25 pm
8:25 pm
اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں آل کراچی انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا
کراچی(نمائندہ خصوصی) اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں آل کراچی انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ (اردو اور انگریزی )کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریری مقابلے میں کراچی شہر کی 12 یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ۔جس کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر عبدالحسیب خان تھے ۔مقابلے میںجج کے فرائض سوشل یکٹوسٹ و اینکر پرسن اویس ربانی ،طلحہ عالم، عبدالرافع، رخسانہ نازاورخواجہ سعد نے سر انجام دیئے ۔اس مقابلے میں سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ معاشرے کی عمومی ترقی کے لیے کردار ادا کرسکے اور اپنی شراکت داری کے ذریعے ملک عزیز کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرسکے انھوں نے طلباءکو تلقین کی کہ اپنے شعبے میں اچھی ملازمت کے لیے انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے مواقع کسی کے پاس خود چل کر نہیں آتے بلکہ تخلیق کرنے پڑتے ہیںان مواقعوں کی تخلیق انسان اپنی تعلیم ،صلاحیت،اخلاق اور کاوشوں سے کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباءاپنی کاوشوں سے آگے بڑھیں اور والدین کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کا نام بھی روشن کریں۔تقریب کے اختتام پر اردو تقریری مقابلے میںپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کامران زبیر(جامعہ صفہ)، عبدالرحمن اور عماد اقبال(کراچی یونیورسٹی)حاصل کی ۔ جبکہ انگریزی تقریری مقابلے میںکراچی یونیورسٹی کی کشف، اقراءیونیورسٹی کی خولہ اورجامعہ صفہ کے محمد فرحان نے ترتیب وار پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد مسرور اور ایچ او ڈی شعبہ فارمیسی ڈاکٹر محمد عمران نے مہمان خصوصی سابق سینیٹر عبدالحسیب خان ، طلحہ عالم، عبدالرافع، رخسانہ ناز، خواجہ سعداور دیگر کو شیلڈ پیش کیں اور اول ،دوئم اور سوئم آنے والے طلباءمیں اسناد تقسیم کی۔اس تقریری مقابلے میںاساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔8:29 pm
8:29 pm
8:30 pm
0:03
1×
8:30 pm
TODAY
معیشت کی بحالی کا منصوبہ تیار ، وفاقی حکومت کا جلد منی بجٹ لانے کا فیصلہ
اسلام ٓباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا اور جلد ہی قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور کرایا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے 10 سالہ جامع مجوزہ منصوبے کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر پیٹرولیم لیوی 70 سے 100 روپے فی لیٹر کرنے، دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دیے جائیں گے۔ گزشتہ پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے اس مجوزہ منصوبے کے مطابق پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی …
Read more
12:40 am12:40 am
12:41 am
12:41 am
حکومت کا 10سالہ روڈ میپ طے کرنے کا فیصلہ
پیٹرولیم لیوی، بجلی اور گیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )حکومت کی جانب سے آئندہ 10سالوں کے روڈ میپ کو ملک میں معاشی استحکام سے تعبیر کیا جا رہا لیکن عوام پریشان دیکھائی دے رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی شعبے کے گردشی قرض کم کرنے کیلئے سخت فیصلے ہوں گے ساتھ ہی آئندہ 6ماہ میں بجلی اورگیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویزدی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی سے آئندہ 6ماہ میں نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کی تجویزدی ہے، ساتھ ہی پٹرولیم لیوی 50سے بڑھاکر 100روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیوی پر بھی 30روپے تک مزید اضافے تجویز دی گئی ہے اورلیوی بڑھانے کیلئے ضروری قانون سازی کا بھی امکان ہے۔12:42 am
12:42 am
12:43 am
12:43 am
12:43 am
عمران خان لاہور کے عہدےداروں کی کارکردگی پر مایوس، سرزنش بھی کی
پارٹی چیئرمین نے لبرٹی جلسے میں کارکنوں ،عوام کو متحرک نہ کرنے پر ناراضی ظاہر کی ‘ ذرائع
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے عہدےداروں کی کارکردگی پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تنظیمی قیادت کی سخت سرزنش کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے عہدےداروں کی جانب سے لبرٹی کے جلسے میں بھی کارکنوں اور عوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس ایف کو آزادانہ کام کرنے سے روکنے کی بھی شکایات ہیں جس پر عمرانخان نے ناراضی کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ آئی ایس ایف اپنے معاملات پر تنظیمی قیادت کو جوابدہ ہو گی، الیکشن کراﺅملک بچاﺅمہم کو تیز کیا جائے گا۔عمران خاننے ہدایت کی ہے کہ عوام تک امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی اور رجیم چینج کی حقیقت پہنچائی جائے۔12:44 am
12:44 am
12:45 am
12:45 am
شہید بھٹوعدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں ،آصف زرداری
کراچی ( بیورو رپورٹ) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی یوم ولادت پر دنیا بھر میں آباد ان کے جیالوں اور حامیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا 43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں ان کے مزار پر کروڑوں انسان اپنے عقیدے کے مطابق دعاوں کے تحفے ان کے نام کرتے ہیں جبکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے قاتلوں اور قتل کی سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید مدتوں سے استحصال کے شکار انسانوں کیلئے قدرت کا ایک عظیم تحفہ تھے جس کی ہر قدم پر تاریخ نے رہنمائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید کرشمہ ساز لیڈر تھے انہوں نے تین سال کی مختصر مدت میں عوامی شعور کی ایسی شمع روشن کی جس کی وجہ سے عوام کا استحصال کرنے والے طبقات کے قلعے زمین بوس ہو گئے ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو سوچنے کیلئے شعور، بولنے کیلئے زبان اور عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید نے مسلم دنیا کی بھی رہنمائی کی وہ فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے ، قائد عوام انسانی آزادی کے بہت بڑے حامی، طرفدار اور وکیل تھے، آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید دنیا کے ایسے لیڈر تھے جو مذاکرات کے میز پر ناقابل شکست تھے جس کی وجہ سے دنیا کے مہذب طبقات ان کے مداح تھے ۔12:46 am
12:46 am
12:46 am
12:46 am
12:46 am
2022 کے چھ ماہ میں نو ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ٹیکس کلیکشن کی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں پانچ ارب روپے جمع کیے گئے، ایف بی آر کے ٹیکس کی مد میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چار ارب روپے جمع کیے، ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ حکومتی پالیسیوں اور موثر حکمت عملی اور بہترین عوامی سہولیات کے سبب ممکن ہوا، بلال اعظم ڈایریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق ٹیکس کولیکشن میں اضافہ لوگوں کی دی جانے والی سہولیات ڈور ٹو ڈور رجسٹریشن , آئن لائن ٹوکن ٹیکس ، روڈ چیکنک اور اسلام آباد میں مختلف پارکس میں دی جانے والی سروسزز کی وجہ سے ہوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ڈایریکٹر ایکسائز اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے سال میں یہ کولیکشن اس سے زیادہ ہوگی۔12:47 am
12:47 am
12:48 am
لیگی اراکین نے وفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز مانگ لئے ۔شہباز شریف کی جانب سے اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس
لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا ۔کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات جبکہ کمیٹی میں شامل وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں مصروفیات کی وجہ سے لاہور نہ آ سکے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی ملک ندیم کامران، میاں مرغوب احمد، غزالی سلیم بٹ، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر ،ملک ارشد، میاں نوید، ملک وحید، چوہدری شہباز اور رانا اقبال سمیت دیگر شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی نے شکوے شکایات نوٹ کرائے اوروفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں فنڈز دینے کا مطالبہ کیا ۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات کو نوٹ کیا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی ان کی شکایات اور مطالبات کو پارٹی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف تک پہنچایا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور تمام اراکین سے ملاقاتیں ہو جانے کے بعد اس کی جامع رپورٹ پارٹی صدر شہباز شریف کو دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ روزانہ کی بنیاد پر پندرہ ،پندرہ اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے ان کے تحفظات سنیں گے۔12:50 am
12:50 am
12:51 am
کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، گورنر سندھ
شہر کی ترقی کےلئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،کامران ٹیسوری
کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے ،شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ بات مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اور سماجی تنظیم ینگ سوشل ریفامر ز کی جانب سے منعقد ہ پہلی سندھ بلوچستان یوتھ کانفرنس(14ویں آئی اون پاکستان کانفرنس2022) کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ کراچی کو معاشی ، سیاسی اور سماجی تباہی سے نکالنا ہے اور تمام سیاسی اکائیوں کو یکجا کر کے کراچی کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کام کیا جائے گا تا کہ کراچی کے شہریوں کی محرومیوں کو ختم کیا جا سکے کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی شہر ایک انٹرنیشنل شہر ہے جو ہر کسی کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ70فیصد سے زائد ریونیو کما کر دیتا ہے اس لئے کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پرمحکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کےسیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت اللہ بھرگڑی نے کہا کہ کراچی کے تمام کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کیونکہ صحت مند سر گرمیوں کے لئے کھیل کے میدان انتہائی ضروری ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اور دیگر اسپورٹس پرعائد پابندی کے خاتمے سے کھیل کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور بے روز گار کھیلاڑیوں کو روز گار بھی حاصل ہو سکے گا اختر عنایت اللہ بھرگڑی نے کہا کہ جب تک کھیلاڑیوں کو روزگار کے مواقع حاصل نہیں ہوں گے وہ بہترین اسپورٹس مین نہیں بن سکیں گے اور نہ ہی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔12:53 am
12:53 am
12:55 am
12:55 am
حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آوٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔قطر حکومت پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس آوٹ سورسنگ کے طور لینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ذرائع
کراچی(نمائندہ خصوصی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آوٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔سی اے اے کی اعلی انتظامیہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس سے متعلق ہنگامی بنیاد پر تمام ڈائریکٹوریٹ سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے تیمور اقبال نے مراسلے لکھ دیا اور حکومت کو ایئر پورٹس کے اعداد و شمار پیش کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں سی اے اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ سے ہنگامی بنیاد پر اعداد و شمار پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سی اے اے انتظامیہ کو وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ایئر پورٹس کی آوٹ سورسنگ کا پلان مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔سی اے اے ذرائع مطابق قطر حکومت پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس آوٹ سورسنگ کے طور لینے میں دلچسپی رکھتی ہے اور شعبہ کارگو میں بھی قطر نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے حکام نے کارگو شعبہ بھی آٹ سورس کرنے کے لیے سفارش کر دی ہے۔کویڈ 19کے پھیلاو کے خطرات کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ایئر پورٹس پر اقدامات شروع کر دیے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ایئر پورٹس پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔12:57 am
12:57 am
12:59 am
12:59 am
کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی۔شمال سے سرد اور خشک ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے،محکمہ موسمیات
کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی مزید بڑھنے سے شہر کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گر جائے گا۔خصوصی گفتگو میں چیف میٹرو لوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفرازنے کہاکہ کراچی میں شمال سے سرد اور خشک ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں سردی بڑھنے سے سڑکوں پر زندگی گزارنے والوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے کہاکہ 1991 کراچی کا درجہ حرارت 2.3 سینٹی گریڈ اور 21 جنوری 1934 میں صفر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ڈی جی میٹ کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 تک گر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر جنوری ہی میں آتی ہے صبح کے اوقات میں 4 جنوری کو کراچی کا درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔ دن کے اوقات میں شہر قائد کا درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔سردار سرفرازنے کہاکہ سردی کی یہ لہر شہر میں 7 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے، تاہم فروری تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ سردی کی شدت میں اصافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ شکر ہے کراچی میں سردی تو پڑی۔1:01 am
1:01 am
1:03 am
1:03 am
1:03 am
1:03 am
اقوام متحدہ کشمیریوں کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے پاس کی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد کروائے، اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ان قراردادوں کو پاس ہوئے آج 74 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس عرصہ میں حق خود ارادیت کے عظیم مقصد کی خاطر ہزاروں کشمیری اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آج بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تو درکنار،بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور کوئی دن مقبوضہ کشمیر میں ایسا نہیں گزرتا کہ جب نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید نہیں کیا جاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی پالیسیوں پر گامزن ہے اور بھارت 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کی نسل کشی کے ذریعے بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے کوشاں ہے۔ مشیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت کے یہ تمام تر اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ تمام تر عالمی قوانین اور چوتھے جینیوا کنونشن کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔1:08 am
1:08 am
1:09 am
1:09 am
وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی بحالی کو اولین قومی ایجنڈا قرار دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب کی بحالی کو اولین قومی ایجنڈا قرار دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کو صحبت پور، بلوچستان جاتے ہوئے دورانِ پرواز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر بریفنگ دی۔ وزیر ہاو¿سنگ مولانا عبد الواسع بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی بحالی کو اولین قومی ایجنڈا قرار دیا۔1:10 am
1:10 am
1:11 am
1:11 am
روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں،
پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، 2018ءمیں پی ٹی آئی کو مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا، وفاقی وزیر خزانہ
اسحق ڈار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، 2018ءمیں پی ٹی آئی کو مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق دورمیں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، پی ٹی آئی دور میں محصولات میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد تھی، پی ٹی آئی دورمیں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا، اشیائےخور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پریزنٹیشن سلیکٹڈ تھی، پی ڈی ایم حکومت کو ملا کیا؟ اس بات کو نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018ئ میں فسکل ڈیفسٹ 7.6 فیصد تھا یہ بات غلط ہے، 2018 میں فسکل ڈیفسٹ 5.8 فیصد تھا، 2018 میں مہنگائی 4.7 فیصد تھی، 2019 میں 6.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ بجلی، پٹرول، آٹے سمیت اشیائے ضروریہ 100 سے 200 فیصد مہنگی ہوں گی، انہوں نے یہ نمبر غلط دئیے، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 5.5 ملین نوکریاں پیدا کی گئیں، یہ بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی، تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے کسی سکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے، مسلم لیگ ن کےسابق دورمیں ضرب عضب اور دیگر آپریشنز کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف دورمیں برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی دور میں محصولات اور برآمدات میں کمی ہوئی، پی ٹی آئی نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں نہیں بتایا، اتحادی حکومت کے دور میں درآمدات میں 16.2 فیصد کمی ہوئی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں بجٹ خسارہ 7.6 نہیں 5.8 فیصد تھا، تحریک انصاف کا اپنے دور میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے کا دعویٰ غلط ہے، ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان سٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2018ءمیں مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تھی، پی ٹی آئی اپنے دور میں پالیسی ریٹ 7.5 سے 13.25 فیصد پر لے کر گئی۔1:14 am
1:14 am
1:16 am
منصوبہ بندی کے ذریعے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، فواد چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے ذریعے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ،گجرات میں پولیس کی تعداد کم کر کے حملے کا موقع فراہم کیا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ میں جو انکشاف ہوئے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ابتدائی پولیس تفتیش میں ثابت ہوا حملہ آور 3 تھے، ایک حملہ آور گرفتار ہے دوکی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ سے 14 خول برآمد ہوئے، 9 خول سامنے موجود عمارت سے ملے ہیں، خولز تین مختلف ہتھیاروں سے استعمال کئے گئے،عمران خان کے تمام گارڈز کے اسلحہ کی فرانزک کرائی گئی، فرانزک میں ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کے گارڈز کی طرف سے کوئی فائر نہیں ہوا۔ مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، مشیر وزیر اعلی برائے انسداد بدعنوانی و پراسیکیوشن بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی ،ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور حسان خاور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مذہبی انتہا پسند کے ہاتھوں قتل کے حوالے سے پہلے ہی بیان ریکارڈ کرا دیا تھا، عمران خان پر حملے کے بعد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ایک اعترافی ویڈیو ریلیز کی جاتی ہے، اس کے فوری بعد کچھ صحافی اس کو ٹویٹ کرتے ہیں، ڈی پی او گجرات نے کیمرہ ایس ایچ او کو دیا اور کہا حملہ آور کی ویڈیو بنائیں، ڈی پی او کو تفتیش کیلئے بلایا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے، آخر ڈی پی او کو شامل تفتیش ہونے سے کون روک رہا تھا؟، سابق آئی جی فیصل شاہکار سے رابطہ کیا تو ڈی پی او کا فون حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔1:18 am
1:18 am
1:20 am
کراچی میں آٹا مزید 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا
کراچی(نمائندہ خصوصی) شہر میں آٹا مزید 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا جس کے باعث خوردہ سطح پر ڈھائی نمبر آٹا 140 روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے۔ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 135 روپے کلو کی سطح پر آگئی، فلور ملز اوپن مارکیٹ سے 120 روپے کلو پر گندم خرید رہی ہیں۔فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم درآمد کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی، نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے تو آٹا 100 روپے کلو فروخت کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے 4 ملین ٹن گندم کی درآمد کی ضرورت ہے، سرکاری کوٹہ سے فلور ملوں کو ماہانہ 10 ہزار بوری گندم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کراچی کی طلب پوری کرنے کے لیے ماہانہ 40 سے 45 ہزار بوری گندم کی ضرورت ہے۔1:21 am
1:21 am
1:22 am
1:22 am
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی ،پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 19 فیصد کمی
ماہانہ لحاظ سے دسمبر 2022 میں فرنس آئل کی فروخت 10فیصد، ڈیزل 22 فیصد اور پیٹرول 8 فیصد کم ہوئی،ڈیزل کی فروخت میں کمی ایرانی ڈیزل کی آمد قرار
کراچی(نمائندہ خصوصی) تیل کی کھپت میں دسمبر میں سالانہ لحاظ سے 11 فیصد اور مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں 19 فیصد کی کمی دیکھی گئی جب کہ مجموعی معاشی سرگرمیوں میں سست روی کے دوران ڈیزل، پیٹرول اور فرنس آئل کی طلب بلند قیمتوں اور گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث دباو¿ کا شکار رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں تیل کی فروخت کم ہو کر 13 لاکھ 40 ہزار ٹن رہ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 15 لاکھ 7 ہزار ٹن تھی، فروری سے اپریل 2020 میں پہلے کورونا لاک ڈاون کی مدت کے بعد یہ کم ترین ماہانہ فروخت ہے۔ماہانہ لحاظ سے دسمبر 2022 میں فرنس آئل کی فروخت 10فیصد، ڈیزل 22 فیصد اور پیٹرول 8 فیصد کم ہوئی جب کہ سالانہ بنیاد پر ان پروڈکٹس کی فروخت میں3 فیصد، 15 فیصد اور 11 فیصد کی کمی ہوئی۔جولائی تا دسمبر کے دوران تیل کی مجموعی فروخت 90 لاکھ ٹن رہی جس میں فرنس آئل 24 فیصد، ڈیزل 23 فیصد اور پٹرول کی کھپت 15 فیصد کم ہو کر 14 لاکھ 47 ہزار ٹن، 33 لاکھ 63 ہزار ٹن اور 38 لاکھ 35 ہزار ٹن رہ گئی۔انسائٹ ریسرچ رپورٹ نے ڈیزل کی فروخت میں کمی کی وجہ اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی آمد کو قرار دیا جب کہ بجلی پیداوار کے لیے کم استعمال کی وجہ سے فرنس آئل کی طلب میں کمی آئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امکان ہے کہ حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی مد میں مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 231 ارب روپے جمع کرے گی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2022 کے ٹیکس وصولی ہدف کے مقابلے میں 225 ارب روپے کم رہی۔پیٹرول اور ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ ممکنہ پی ڈی ایل روپے50 فی لیٹر حاصل کرنے کے باوجود موجودہ شرح کے مطابق حکومت کا اپنے بجٹ اہداف حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے، سامنے آنے والی خبروں سے پتا چلتا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس کلیکشن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات پر زور دے رہا ہے، عالمی قرض دہندہ پی ڈی ایل کی حد میں مزید اضافے اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کا مطالبہ کر رہا ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق، دسمبر 2022 کے دوران یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت 30 فیصد اور 37 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 33 ہزار اور ایک لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو دسمبر 2021 میں 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک لاکھ 17 ہزار ٹن تھی۔عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا کہ نومبر 2022 کے 3 لاکھ 13ہزار ٹن کے مقابلے میں دسمبر 2022 کے آخر تک یوریا کی بند ہونے والی انوینٹری 64 ہزار ٹن ہوگئی، دسمبر 2022 تک ڈی اے پی کی انوینٹری 4 لاکھ 32 ہزار ٹن تھی۔1:24 am
1:24 am
1:25 am
1:25 am
1:25 am
کراچی میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہونا ضروری ہے، خالد مقبول
حافظ نعیم الرحمن سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کراچی اپنا میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر چاہتا ہے۔ یہ عام بلدیاتی انتخابات نہیں ہیں،حافظ نعیم الرحمن
کراچی(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا ادارہ نور حق پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے جماعت اسلامی کو 9 جنوری کو ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں ملاقات کا موقع دیا۔ دونوں جماعتیں بنیادی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں کے حکم ہی پر پہلے بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے، اب بھی ہوں گے۔ موروثی سیاست بنیادی جمہوریت کو اپنے تسلط کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد میں پری پول رگنگ ہورہی ہے ۔ ڈی لیمٹیشن میں سب سے بڑا ہاتھ ہوا ۔ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے ووٹ کے علاقوں میں 40 ہزار کی آبادی پر حلقے بنے ۔دھاندلی کی جو کسر رہ گئی وہ انتخابات میں ہوگی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی اور انتخابات ہوں نہ ہوں، بلدیاتی انتخابات ہونے چاہییں اور شفاف ہونا ضروری ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالتوں میں، ایوانوں میں، اس پر بات چیت اور مذاکرات کیے۔ عوامی رائے ہموار کرنے کے لیے قانونی و آئینی حق استعمال کرکے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ جماعت اسلامی بھی ان حالات میں متاثر ہے۔ سوالات چھوڑ کر جارہے ہیں کہ ڈی لمیٹیشن کے بعد شفاف انتخابات ہوں گے؟ ان کا نتیجہ قابل قبول ہوگا ؟ ہم سب کئی نکات پر اتفاق کرتے ہیں لیکن شاید ہماری ترجیحات الگ ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نور حق میں سب بیٹھ کر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ تجربہ ہے کہ 6 سال بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ۔ پیپلز پارٹی 2013 تک حکومت میں رہی۔ 2015 تک ایم کیو ایم ان کی اتحادی رہی اور لڑ جھگڑ کر کورٹ سے رجوع کرکے انتخابات ہوئے۔حافظ نعیم نے کہا کہ المیہ ہے کہ ایک چیز درست کریں تو دوسری خراب ہو جاتی ہے۔ جمہوری جماعتوں کے لیے راستے مسدود ہیں۔ ہمیں سب سے زیادہ خواہش ہے کہ ملک اور جماعتوں میں انتخابات ہوں۔ آمروں کے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوجاتے ہیں لیکن بڑی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ کبھی درست نہیں ہوتی۔ اس کو ٹھیک کرانے کے لیے لڑائی لڑی، عدالت گئے لیکن انتخابات بھی ہوتے رہے۔ مردم شماری میں بھی کراچی سے ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی۔ غیر منظور شدہ مردم شماری پر الیکشن کرائے گئے۔ ایم کیو ایم پی ڈی ایم میں شامل ہے، گورنر بھی ان کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختیار ملنا ضروری ہے اور ڈی لیمٹیشن پر ہمارے تحفظات ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے 29 روز کا دھرنا دیا۔ ڈی لمیٹیشن یا ووٹر لسٹ کی نشاندھی کے باوجود کراچی اپنا میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلر چاہتا ہے۔ یہ عام بلدیاتی انتخابات نہیں ہیں۔ پورے پاکستان کی نظریں ان انتخابات پر ہیں ۔ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنا کسی صورت درست نہیں۔ انہیں التوا میں نہیں ڈالنا چاہیے۔بو آرہی ہے سازش کی کہ دو چار یا چھ سال مزید آگے بڑھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو وزیر اعلی ہاو¿س کے سامنے احتجاج کریں گے کہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کروائے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات جاری ہیں۔ کچھ ادوار میں ایم کیو ایم حکومت میں نہیں رہی۔ 70 کی دہائی سے کراچی کی مردم شماری میں ڈنڈی ماری گئی۔ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا۔ ہماری کوششوں سے پاکستان میں وقت سے پہلے مردم شماری ہورہی ہے۔فاروق ستار اور آفاق احمد سے ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں خالد مقبول کا کہنا تھا کہ سب سے ملاقات کریں گے ، سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ پانچ سال سے یہ پیشکش کررہے ہیں۔ فیصلہ دوسروں کو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔1:29 am
1:29 am
1:30 am
1:30 am
کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد
کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔کسٹمز انفورسمنٹ کراچی خفیہ اطلاعات پر پہلی کارروائی شہر کے کاروباری مرکز بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام پر کی۔جہاں سے 25 ٹن چھالیہ اور بڑی مقدار میں کارروائی میں اسمگل شدہ 25 ٹن چھالیہ اوربڑی مقدارمیں غیرملکی سگریٹ برآمد کئے گئے۔دوسری کارروائی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نادرن بائی پاس کے قریب کی اور ایک ڈمپر پر لوڈ پتھروں کے نیچے موجود مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی، ضبط کی گئی چھالیہ کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے تیسری کارروائی میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی 4 نام کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرلیں۔1:30 am
1:30 am
1:31 am
1:31 am
محکمہ بلدیات سندھ اربوں روپے کی گرانٹ کے باوجود مالی بحران کا شکار۔حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کے 35 ہزارملازمین کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا
کراچی(نمائندہ خصوصی) محکمہ بلدیات سندھ اضافی بھرتیوں، کرپشن کے باعث مالی بحران کا شکارہوگیا جس کے باعث ماہانہ 7 ارب روپے گرانٹ جاری ہونے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوسکا۔حکومت نے بلدیاتی اداروں کے 35 ہزارملازمین کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے جن میں کے ایم سی، کے ڈی اے، ضلعی کونسلوں کے ملازمین کی تصدیق ہوگی۔ٹاون کمیٹی، میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی بھی تصدیق کی جائے گی جبکہ محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹرلوکل فنڈ کو ملازمین کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ پینشن کی مد میں 14ارب روپے بقایاجات کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1:33 am
1:33 am
1:33 am
بلدیاتی انتخابات سے قبل تقرریاں: سندھ حکومت کا عدالتی فیصلے پرعملدرآمد
کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کے معاملے سے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں اورشہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت کے دوران قراردیا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیرقانونی ہیں۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کے معاملے پر الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تمام تقرریوں اورتبادلوں کاجائزہ لینےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔اس سماعت کے کچھ دیر بعد محکمہ بلدیات سندھ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کا تقرر غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔شکیل احمد کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر کورنگی محمد شریف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حیدرآباد محمد فاروق بھی عہدے سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔1:37 am
1:37 am
1:38 am
سندھ میں بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی سیاسی رابطوں میں تیزی
ایم کیو ایم کے رویے پر پیپلز پارٹی ناراض،(ن)لیگ کا بھی ملاقات سے انکار
کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ میں بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے لیکن جہاں اہم سیاسی جماعت پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے ناراضگی ظاہرکی ہے وہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی ایم کیو ایم سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رویے پر پیپلز پارٹی ناراض ہے اور اس حوالے سے وفاق اور مشترکہ دوستوں سے شکایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی نے متحدہ کو ملنے والے فوائد کی تفصیلات گنواتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب سے استعفیٰ لیاگیا، ایڈمنسٹریٹرز لگائے گئے، ایم کیو ایم کے 6 اراکین کو وفاق میں اہم عہدے دیے گئے۔ وزارتیں دیں گئیں اور قائمہ کمیٹیوں کی کی چیئرمین شپس بھی دی گئیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ظاہرکیے جانے والے تحفظات میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کارکنان کی واپسی میں صوبائی حکومت نے کردار ادا کیا، حیدرآباد میں ایم کیو ایم کی سفارش پرافسران تعینات کیے، صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیم شامل کی گئیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تقرری بھی ایم کیو ایم کے کہنے پر ہوئی اورکراچی واٹر بورڈ میں بھی ایم کیو ایم رہنماں کے رشتے دار اہم پوسٹنگ پررہے۔ایم کیوایم کی جانب سے مردم شماری اورحلقہ بندیوں کی درستی کیلئے9 جنوری کواحتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سے پارٹی رہنما اہم ملاقاتیں کررہے ہیں تاہم ن لیگ کی جانب سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی ہے۔رہنما ن لیگ اورسابق گورنر سندھ محمد زبیرنے اس انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی اتحادی جماعتیں ہیں، ہم مسائل کے حل کے لیے کردارادا کررہے ہیں۔1:39 am
1:39 am
1:40 am
عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے : امتیاز شیخ
پلڈاٹ کی رپورٹ عمران خان کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ پی ٹی آئی کا چار سالہ دور آمرانہ تھا،وزیر توانائی سندھ
کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیرتوانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدہ کیا۔ قوم نے اس معاہدے کو پی ٹی آئی ایم ایف کا لقب دیا۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے جاری بیان میں کہا کہ پلڈاٹ کی رپورٹ عمران خان کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ پی ٹی آئی کا چار سالہ دور آمرانہ تھا۔ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنایا۔ بہنوں اور بیٹیوں کو پابند سلاسل کیا، چادر اور چاردیواری کی پامالی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سول مارشل لا نافذ کر رکھا تھا۔ نااہل اور ناکام شخص کا دور حکومت ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا۔ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری کی ذمہ دار عمران حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدہ کیا۔ قوم نے اس معاہدے کو پی ٹی آئی ایم ایف کا لقب دیا۔ جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔1:41 am
1:41 am
1:41 am
پاکستان اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیانات سے گریز کرے، افغان طالبان
پاکستانی حکام کی جانب سے حالیہ بیانات انتہائی افسوس ناک ہیں،ذبیح اللہ مجاہد کا بیان
کابل(نمائندہ خصوصی) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اسلام آباد کو اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب قومی سلامتی کمیٹی نے نام لیے بغیر افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا تھا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کے لیے کوئی پناہ گاہ یا سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان اس حوالے سے اپنے شہریوں کی حفاظت کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے اور برداشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔اسی طرح وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، حالانکہ طالبان نے دوحہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا تھا کہ یہ افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کو افراتفری پھیلانے سے روکیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وزارت دفاع کے دعوی کو بھی مسترد کر دیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا پاکستان میں ایک انچ زمین پر بھی کنٹرول نہیں ہے، اس کالعدم گروپ کے اراکین افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔1:43 am
1:43 am
1:44 am
1:44 am
پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنے کا مکمل حق ہے،امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے ، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔1:45 am
1:45 am
1:46 am
1:46 am
یوکرائنی بحران : چئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو نوبل امن انعام" کے لیے باضابطہ طور پر نامزدگی درج کرائی ہے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)،چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، محمد صادق سنجرانی نے ایک خط کے ذریعے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی یوکرائنی بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں "نوبل امن انعام" کے لیے باضابطہ طور پر نامزدگی درج کرائی ہے۔ اس حوالے سے بدھ کو ناروے کی نوبل کمیٹی کو خط ارسال کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ "روس اور یوکرائن کی جنگ تیزی سے ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ میں بدل گئی تھی جو پوری دنیا کے لیے تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ صدر ترکیہ کی انتھک کوششوں، دونوں فریقوں کے ساتھ بروقت اور موثر رابطہ کاری کی وجہ سے ہی ایک عالمی تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا". انہوں نے مزید کہا کہ صدر اردگان ایک سچے اور مدبر رہنما ہیں، جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور بالعموم پوری دنیا کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ترک صدر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام انسانیت کے لیے امن، رواداری اور محبت کی تعلیمات کے حقیقی پیغام کو لے کر چلتے ہیں اور اسلامی تعلیمات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
عالمی نوبل امن انعام ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن کی طرف بڑھتے ہوئے یا جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے کوئی غیر معمولی اقدام کیا ہو۔2:03 am
2:03 am
2:04 am
2:05 am
اسرائیلی وزیر مسجد اقصی میں جوتوں سمیت گھس آیا، عرب ممالک کا اظہار مذمت
مسجد کو یہودی عبادت گاہ میں بدلنے کا مذموم منصوبہ ہے، فلسطینی وزیراعظم کا ردعمل
مقبوضہ بیت لمقدس/تل ابیب (نیٹ نیوز)اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کردی، جوتوں سمیت مسجد میں گھس آیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن نے شدید الفاظ میں مذمت کردی۔اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصی میں جوتوں سمیت گھسنے کی جسارت کی، جس پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے گھٹیا حرکت کی مذمت کردی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودی انتہا پسند جماعتوں کی مدد سے چند روز قبل اپنی حکومت بنائی ہے، جس کے بعد آج انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کمپانڈ کا رخ کیا۔اسرائیلی وزیر مسجد کے احاطے میں جوتوں سمیت گھس آیا، جسے فلسطین کے وزیراعظم نے مسجد کو یہودی عبادت گاہ میں بدلنے کا اشارہ قرار دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ اشتعال انگیزی ہے اور اسرائیل کی قابض انتظامیہ امن کی عالمی کوششیں سبوتاژ کررہی ہے۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کی یہ حرکت عبادت گاہوں کے تقدس پر عالمی اصولوں اور روایات کیخلاف ہے۔بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر اس کوشش کے ساتھ ہے جو اس ناجائز قبضے کا خاتمہ کرسکے اور منصفانہ حل تک رہنمائی کرسکے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو مسجد اقصی کے احاطے سختی سے جوں کی توں صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم آفس کے عہدیدار کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ مسجد اقصی کی اس حیثیت کے تحت مسلمانوں کو اس مقدس مقام میں عبادت کرنے کی اجازت ہے مگر دیگر مذاہب کے پیروکار اس کی صرف زیارت کرسکتے ہیں۔6:52 am
6:52 am
6:54 am
6:54 am
6:54 am
چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنارہے ہیں ،وزیراعظم
میری ہدایت پر احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں،شہبازشریف
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔انہوں نے کہاکہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں،یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں ملک کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔6:56 am
6:56 am
6:57 am
کورونا کے جان لیوا حملے پھر شروع ، 2 افراد جاں بحق22 نئے مریض رپورٹ،
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ملک بھر میں عالمی وباءکورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔7:00 am
7:00 am
7:01 am
7:01 am
عمران خان کا نئے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار، عارف علوی کی خدمات حاصل
ملاقات سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیا جائیگا
،ذرائع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عسکری قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے صدر عارف علوی کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ایوان صدر میں اس ملاقات کا اہتمام کریں ،باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نئی عسکری قیادت سے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر ملاقات کے خواہش مند ہیں اور اس معاملے پر اپنا موقف ان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں ،اس حوالے سے انہوں نے صدر عارف علوی کی خدمات حاصل کی ہیں ،ذرائع نے بھی بتایا کہ ایوان صدر نے عمران خان کی اس خواہش پر عسکری قیادت سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ابھی تک خاموشی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عسکری قیادت فوج اور خود کو مکمل طور پر غیر سیاسی رکھنے کے دو ٹوک فیصلے اور بیانیہ پر کاربند ہے اسی وجہ سے انہوں نے اس معاملے پر ایوان صدر کو کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی ملاقات سے قبل وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا تاہم ذرائع نے بتایا کہ فوج جو فیصلہ غیر سیاسی رہنے کا کر چکی اس تناظر میں یہ ملاقات مشکل دکھائی دے رہی ہے ،اس کے باوجود صدر عارف علوی کی کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہتر ہوں اور وہ اپنے طور پر بھی کوششیں کررہے ہیں لیکن ابھی تک انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔7:04 am
7:04 am
7:05 am
7:06 am
7:06 am
مدارس کواسلامی این جی اوز کا نیٹ ورک کہا جا سکتا ہے، وزیرِ اعظم
مولانا رفیع عثمانی کی خدمات کا نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام معترف ہے، بیان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مدارس کو اسلامی این جی اوز کا بہت بڑا نیٹ ورک کہا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مولانا رفیع عثمانی کی خدمات کا نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام معترف ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی تعلیمی و سماجی خدمات میں ہاتھ بٹائیں گے، مدارس میں طلبائ کو مفت تعلیم، رہائش اور خوراک فراہم کی جاتی ہے۔7:07 am
7:07 am
7:07 am
پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے بے بنیادالزامات کو مسترد کردیا مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت کے ڈھٹائی سے ملوث ہونے کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتا،دفترخارجہ
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات پاکستان کو بدنام کرنے اور تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے عکاس ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے خلاف حالیہ بیانات کے سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد اور فضول الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے، بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم میں مصروف ہے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت کے ڈھٹائی سے ملوث ہونے کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتا اور نہ ہی یہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر پردہ ڈال سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشت گردی، تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی میں ملوث ہونے کا سلسلہ بند کرے۔صرف چند ہفتے قبل ایک ڈوزیئر جاری کیا گیا تھا جس میں ناقابل تردید شواہد موجود تھے جو کہ 2021 میں لاہور کے ایک پرامن محلے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں بھارتی سرزمین پر 40 سے زائد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت سے لے کر 2016 میں بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی پاکستان کے اندر سے گرفتاری تک، دہشت گردی اور تخریب کاری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔7:09 am
7:09 am
7:10 am
پی ایس او کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 613 ارب روپے پر پہنچ گیا
ملک میں تیل درآمد کرنے کے لیے پی ایس او کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ملک میں تیل درآمد کرنے کے لیے پی ایس او کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 613 ارب روپے پر پہنچ گیا، گیس اور پاور کمپنیاں پی ایس او کی اربوں روپے کی نادہندہ ہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 388 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ نے پی ایس او کے 146 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔حبکو اور کیپکو نے پی ایس او کو 30 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ قومی ایئر لائن بھی پاکستان اسٹیٹ آئل کی 23 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پی ایس او کو 14 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے پی ایس او نے حکومت سے 50 ارب مانگ لیے ہیں، لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد متاثر ہو جائے گی۔
سالانہ بنیادوں پر پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 40.68 فیصد کمی، 2.857 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا
دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4.816 ارب ڈالر تھا، دسمبر 2022 میں تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو 5.161 ارب ڈالر تھے
کراچی(آن لائن)پاکستان کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 40.68 فیصد سے کم ہوکر دسمبر 2022 میں 2.857 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4.816 ارب ڈالر تھا۔دسمبر 2022 میں تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو 5.161 ارب ڈالر تھے جبکہ دسمبر 2021 میں ملکی درآمدات 31.91 فیصد سے کم ہوکر 7.58 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔دوسری جانب گزشتہ ماہ مارکیٹ کی خراب صورتحال کے پیش نظر برآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں ک±ل برآمدات 2.304 ارب ڈالر تھے جو گزشتہ سال 2.764 ارب ڈالر کے مقابلے میں 16.64 فیصد کم ہے۔چونکہ گزشتہ سال ملکی زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی، تو اسی دوران مئی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کے اخراج کو کم کرنے کے لیے درآمدات سمیت برآمدات کے لیے خام مال کی اشیا پر پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں مرکزی بینک نے موجودہ ملکی معاشی خراب صورتحال اور ملک میں آٹو انڈسٹریز کی جانب سے آپریشن جزوی طور پرمعطل کرنے کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے 2 جنوری کو مذکورہ پابندیاں ہٹا لی تھیں۔ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 2.36 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافے کی وجہ برآمدات میں 3.64 فیصد کمی ہے جبکہ درآمدات میں بھی 0.41 فیصد معمولی اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شمارات کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی 2021 سے دسمبر 2021 کے مقابلے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارہ 32.65 فیصد تک محدود رہا۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران برآمدات اور درآمدات بالترتیب 14.249 ارب ڈالر اور 31.382 ارب ڈالر تھے جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے 5.79 فیصد اور 22.63 فیصد کمی ہے۔جولائی سے دسمبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر تجارتی خسارہ 17.133 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 25.438 ارب ڈالر تھے۔7:12 am
7:12 am
7:13 am
7:13 am
7:13 am
وزیراعظم کا بلوچستان میں 12 دانش اسکول تعمیر کرنے کا اعلان
تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، شہباز شریف
صحبت پور (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کر دیا ،سیلاب کی تباہی کے شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں سمارٹ سکول تعمیر کیاگیا ،وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ) مہیا کئے گئے ہیں ۔وزیراعظم نے سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور سکول کے بچوں سے گھل مل گئے ۔وزیراعظم طالب علموں کے ساتھ ان کے کلاس رومز میں بیٹھ گئے ،وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔وزیراعظم نے بلوچستان میں 12 دانش سکول بنانے کا اعلان کیا وزیراعظم نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں،آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے ابھی بھی کئی سو ارب روپے چاہئیں، 9 جنوری کو جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا،پاکستان کو پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ بلوچستان میں مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا صحبت پور ضلع پانی میں ڈوبا ہوا تھا، یہاں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا، اتنا بڑا سیلاب اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ صحبت پورکے دورے پر عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے خود ہمت کرنا ہوگی، ایثار اور قربانی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا میدانی اور بلوچستان کا پہاڑی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، صحبت پور میں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا۔شہبا شریف نے کہا کہ خوف آتا تھا کہ کس طرح ان متاثرین کی مدد کریں گے، جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی آئی ایم سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کی میٹنگ میں ڈونرز کانفرنس چیئر کروں گا، برادر ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم سے بھی کل گفتگو کی ہے، ملائشین وزیراعظم سے گفتگو کرکے لگا کہ خاندان کا کوئی فرد بات کر رہا ہے، ملائشین وزیراعظم نے مجھ سے اردو میں بات کی۔7:15 am
7:15 am
7:16 am
7:16 am
7:16 am
7:16 am
ٹی ٹی پی سمیت کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں ہوگی،وزیرداخلہ
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کسی علاقے میں دہشتگردوں کا قبضہ نہیں، راناثنااللہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہاہے کہ کل قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کہا کہ ٹی ٹی پی ہو یا کوئی اور دہشتگردتنظیم ان سے بات نہیں ہونی چاہیے۔راناثناءاللہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کسی علاقے میں دہشتگردوں کاقبضہ نہیں، مسلح افواج روز آپریشن کررہی ہیں،دہشتگردوں کو ہلاک کیا جارہا ہے، فوج اس صورتحال کو بہت جلد نارمل کردےگی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ روز قومی سلامتی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہواکہ افغانستان کی حکومت سے بات کی جائےگی، افغانستان سے مطالبہ ہوگا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔راناثناءاللہ نے کہاکہ دہشتگردی علاقائی اور صوبائی نہیں،یہ قومی مسئلہ ہے، دہشتگردی سے متعلق پالیسی بنانا وفاقی حکومت کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی ممبر شپ طے ہوتی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کی ممبرشپ نہیں، خاص دعوت پر قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعلیٰ کو بلایا جاسکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ صوبوں میں اپیکس کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخارجہ، وزیردفاع کو جاناچاہیے۔راناثناءاللہ نے کہاکہ الیکشن اور سیاسی جوڑتوڑ سی ٹی ڈی کے سربراہ کا کام نہیں، سی ٹی ڈی پنجاب کوایک آزاد ادارہ بنایا گیا تھا، چاروں صوبوں میں سی ٹی ڈی کو فعال کرنا ہوگا۔7:18 am
7:18 am
7:19 am
7:19 am
شمالی و بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ۔زیارت اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 درجے تک گرگیا
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )شمالی و بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زیارت اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 درجے تک گرگیا ہے،سردی کی لہر میں اضافے کے بعد کان مہتر زئی، خواجہ عمران، توبہ کاکڑی، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کوژک ٹاپ، کان مہتر زئی اور قلات میں رات کے وقت اور صبح دیر تک دھند کا امکان ہے جبکہ چاغی، واشک، گوادر اور پنجگور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے رات کے وقت کوئٹہ، کراچی، چمن اور این 50 شاہراہ پر سفر میں احتیاط کی اپیل کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید سردی کی لہر اگلے 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔7:21 am
7:21 am
7:22 am
7:22 am
7:22 am
7:22 am
پیپلزپارٹی پنجاب نے اچانک توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کر دیا
ن لیگ کو نہ وزیراعلیٰ اور نہ ہی وزیراعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے: حسن مرتضیٰ
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنی توپوں کا رخ اچانک اپنی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف کردیا۔پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ ن کو گھر کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو نہ وزیراعلیٰ اور نہ ہی وزیراعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شریف اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، عمران خان ہوں یا شریف برادران دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بستی ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی وجہ سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، حمزہ کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔7:25 am
7:25 am
7:26 am
7:26 am
آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے،فواد چوہدری کا الزام
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام انصاف کا بحران پیدا ہو چکا ہے، یہ تاثر کہ عدالتیں فوج کے زیر اثر فیصلے دیتی ہیں، یہ انتہائی تباہ کن اثرات کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا کوئی موقف سامنے نہ آنا معاملات کی سنگینی کا اظہار ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ میری رائے میں چیف جسٹس صاحبان فوری اجلاس بلائیں اور اس صورتِ حال پر غور کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیس میں جج کا فیصلے سے پہلے تبدیل کر دیا جانا، جمہوریت کی بنیاد آئین ہے اور اس طرح آئین کا بے وقعت ہونا بہت بڑا بحران ہے۔7:28 am
7:28 am
7:30 am
نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس: مراد علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ سندھ نے نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاورپراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جس دوران انہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کی۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا، ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس سے بری کیاجائے۔احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کی درخواست پر نیب کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔7:32 am
7:32 am
7:32 am
گاڑی حوالگی کے خلاف کسٹم کی اپیل خارج، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد
آپ قانون سے بالاتر ہیں ؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا ڈی جی کسٹم انٹیلی پر اظہار برہمی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے گاڑی حوالگی کے خلاف کسٹم کی اپیل خارج کردی اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس سے استفسار کیا کہ کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں ؟آپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہے ہیں ؟تین عدالتوں نے حکم دیا کہ گاڑی مالک کے حوالے کریں،پانچ سال سے کسٹم نے شہری کی گاڑی پکڑ کر بند کررکھی ہے،پانچ سال سے وئیر ہاو¿س میں کھڑی گاڑی خراب ہوگئی کیا آپ مالک کا نقصان پورا کریں گے ؟97ئ ماڈل کی اس گاڑی کی مالیت کیا ہوگی ؟ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد ن…
Read more
7:34 am7:34 am
7:34 am
7:35 am
This message was deleted7:36 am
7:36 am
This message was deleted7:37 am
7:37 am
This message was deleted7:37 am
7:37 am
This message was deleted7:38 am
7:38 am
This message was deleted7:39 am
7:39 am
This message was deleted7:39 am
7:39 am
This message was deleted7:39 am
7:39 am
This message was deleted7:41 am
7:41 am
This message was deleted7:43 am
7:43 am
This message was deleted7:43 am
7:43 am
This message was deleted7:43 am
7:43 am
This message was deleted7:44 am
7:44 am
This message was deleted7:45 am
7:45 am
This message was deleted7:45 am
7:45 am
This message was deleted7:46 am
7:46 am
This message was deleted7:47 am
7:47 am
This message was deleted7:47 am
7:47 am
This message was deleted7:48 am
7:48 am
This message was deleted7:49 am
7:49 am
This message was deleted7:49 am
7:49 am
This message was deleted7:50 am
7:50 am
This message was deleted7:51 am
7:51 am
This message was deleted7:52 am
7:52 am
This message was deleted7:53 am
7:53 am