کراچی:
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ سے پہلے کراچی کنگز کو دھچکا لگ گیا، ٹیم کی امیدوں کا مرکز فاسٹ بولر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگا ہے وہیں اب کراچی کنگز کی بھی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق آج شام ملتان سلطانز سے میچ میں محمد عامر کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے پہلے ہوگا، ڈاکٹر کی رائے پر فاسٹ بولر کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔