اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی اور سب سے بلند ترین شرح سندھ میں رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کی بلند ترین 21.70 فیصد شرح سندھ میں رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 6.63 ، کے پی میں8.53 فیصد اور بلوچستان میں 6.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 40.91 فیصد ، حیدرآباد میں 26.54 فیصدرہی جبکہ اسلام آباد میں 10.59 فیصد، راولپنڈی میں 13.09 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اسی طرح لاہور میں کوروناکیسزشرح11.30فیصد، بہاولپورمیں 6.67، گجرات میں0.46، ملتان 5.26میں فیصد، سرگودھا میں 8.13،فیصل آباد میں 4.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ میں یومیہ کوروناکیسز کی شرح 8.32 فیصد، پشاورمیں 27.99، مردان میں 12.59فیصد، نوشہرہ میں 10.89،ایبٹ آبادمیں 10.61 فیصد ، صوابی میں 5.86 ، بنوں میں 5.60 فیصد رہی۔
آزاد کشمیرمیں یومیہ کوروناشرح 13.48، مظفرآباد میں کوروناکیسزکی شرح 26.89، میرپور میں 7.29 فیصد رہی گلگت بلتستان میں4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔