پاکستان میں ہونے والی منفرد مہندی سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی، جب دلہے میاں نے پھولوں سے سجے صحرائی جہاز پر شادی ہال میں انٹری دی۔
دلہا دلہن کے لیے یہ شادی اس وقت یادگار اور انوکھی ثابت ہوئی کہ جب نوشہ نے ہال میں انٹری کےلیے موٹر سائیکل، گاڑی یا گھوڑے کے بجائے اونٹ کا انتخاب کیا، یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے بکھر گئے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا ‘عبداللہ’ مہندی کی تقریب میں اونٹ پر بادشاہوں کی طرح سوار ہال میں انٹری دیتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ صحرائی جہاز کو پیلے رنگ کے مصنوعی پھولوں سے سجایا گیا ہے۔