کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بعد ازاں 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
دن کے اختتام تک انڈیکس میں 46 ہزار 10 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 176 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔