محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ہزار سی سی گاڑی پر ایک لاکھ روپے ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح 2 ہزار سی سی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا جب کہ 2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری 2022 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے فنانس بل سپلمنٹری کے بعد ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں۔