ایکنک نے پنجاب کے لیے 4 سڑکوں کی منظوری دے دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایکنک میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے سے بننے والی4 سڑکوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسد عمر کے مطابق کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم، لیہ، حاصل پور سے بہاولنگر اور وہاڑی ،پاکپتن، دیپالپور روڈ، شورکوٹ سے جھنگ کی سڑک بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
آج ECNEC میٹنگ میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی چار بڑی سڑکوں کی منظوری. ان میں کمالیہ، شورکوٹ، چوک اعظم، لیہ سڑک شامل. دوسری حاصلِ پور سے بھاولنگر. تیسری وہاڑی ،پاکپتن، دیپالپور. اور چوتھی شورکوٹ سے جھنگ شامل
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2022
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لیے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی ایکنک نے منظور کرلیا۔