برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 17 رنز سے شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔
ویسٹ انڈیز نے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم نے مقرر 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کیرون پولارڈ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روومین پاول نے 35، برینڈن کنگ نے 34 اور کائل ہیٹ میئر نے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔
کالی آندھی کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 162 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
اننگز کے آخری اوور میں جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ناصرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ میچ میں اپنی 5 وکٹیں بھی مکمل کیں اور ٹیم کو میچ کے ساتھ سیریز میں بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔
The 1st West Indian to take a T20I hat-trick! Jason Holder's performance takes our #MastercardPricelessMoment. #WIvENG pic.twitter.com/VwTp1qcYlV
— Windies Cricket (@windiescricket) January 31, 2022
انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سیمز بلنگز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیس ہولڈر نے 5 جبکہ عقیل حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ اوڈین اسمتھ کے حصے میں آئی۔