آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کا دورہ کیا اور سبدان ٹاپ کے شہدا کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہ تربت میں آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان ساؤتھ میں سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو پاک ایران سرحد پرباڑکی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پائیدارامن اورخوشحالی کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کی مدد کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکیچ کابھی دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے سبدان ٹاپ کے شہدا کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور بلوچستان کی ترقی ملک کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوئے تھے۔