وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے معتبر ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونےکا لیبل لگا دیا ۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مزمل اسلم نے قیصر بنگالی کی صلاحیتوں سے انکار کرتے ہوئےکہا کہ وہ ہمیشہ سے مایوس اور ریاست مخالف رہے ہیں۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ قیصر بنگالی کو بیس سال سے دیکھ رہا ہوں ، ایک دفعہ بھی ان کی کہی بات سچ ثابت نہیں ہوئی، وہ صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی صوبائی سطح پر نوازے جاتے رہے ہیں۔
This regime has been the worst advertisement for patriotism. The label ‘anti-state’ has lost all meaning or relevance. It’s become a mindless, knee-jerk utterance. Therefore, I’ve decided to start calling a cat in my neighbourhood that I’m not very fond of, ‘anti-state.’ pic.twitter.com/ZI6BzQfCcB
— Nadeem Farooq Paracha (@NadeemfParacha) January 29, 2022
ترجمان وزیر خزانہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مزمل اسلم کو آڑے ہاتھوں لیا۔
صحافی ندیم فاروق پراچہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو حب الوطنی کا بدترین اشتہار قرار دے دیا اورکہا کہ ریاست مخالف جیسے الفاظ اپنے معنی کھو چکے ہیں۔