استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، استنبول ایئرپورٹ کو بند کرکے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، اس حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کی چھت گرگئی۔
حدنگاہ انتہائی کم ہونےپرمختلف شاہراہوں کوبندکردیاگیا، اس کے علاوہ حدنگاہ انتہائی کم ہونے پرمختلف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترکی کے مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو متاثر کر رہی ہے، مختلف علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔
برفانی طوفان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی ہے، استنبول ایئرپورٹ کو بند کر کے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دارالحکومت انقرہ سمیت مختلف شہروں میں برفباری میں پھنسے ہزاروں افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔