کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 176 روپے 49 پیسے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 178 روپے 80 پیسے میں جاری تھی۔
دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا گیا، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 25 پیسے اضافے کے بعد 176 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 176 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔