کراچی(نمائندہ خصوصی)مزدور پاکستان کی ترقی کا اہم ترین کردار ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار
مزدوروں کے عالمی دن پر پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی صدر حکیم ابرہیم قاسمی نے کیا مزدورں کے عالمی دن پر پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی مزدوروں کے حقوق کا تحفظ چاہتی ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں حکومت ہی مزدوروں کے حقوق غضب کر رہی ہے مزدور کو مزدوری نہیں دی جا رہی گندم کے ریٹ کم ہیں حکومت سبسڈی دے پرامن کسانوں پر تشدد قابل قبول نہیں مزدور پاکستان کی ترقی کا اہم ترین کردار ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مزدور کی عالمی دن پر پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی صدر حکیم ابرہیم قاسمی نے کہا کہ مزدور کے حقوق پارٹی کے بنیادی منشور میں سے ہے ہم ان کی جنگ ایوانوں لڑیں گے مرکزی جنرل سیکرٹری اطہر اعوان نے کہا کہ کسان کارڈ تو دیا جا رہا ہے مگر کسانوں کی مزدوری نہیں دی جا رہی احتجاج پر ڈنڈے برسانا کہاں کا انصاف ہے ۔۔مرکزی قانونی مشیر ایڈوکیٹ ملک مظہر جاوید نے کہا کہ مزدوروں کی آئینی اور قانونی جنگ لڑیں گے مزدور ہماری طاقت ہیں راہ حق پارٹی کے ترجمان اشرف میمن نے کہا کہ گندم کے ریٹ کم ہیں کسانوں کی اجرت نہ ملی تو یہ بھی امپورٹ کرنی پڑے گی مزدوری نہ ملی تو احتجاج کریں گے ۔۔