اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس کی درخواست کے لیے مقرر کی گئی۔