ہیوسٹن( نیٹ نیوز) اوورسیز پاکستانیوں نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان ترک قونصل خانے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی ترک بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہے،ہیوسٹن میں ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل پہلی کھیپ ترک قونصل خانے کے حوالے کر دی گئی۔
یہ امدادی سامان پاکستانی کمیونٹی آرگنائزیشنز پر مشتمل الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کی جانب سےحوالے کیا گیا۔اس سے قبل امریکا میں مقیم پاکستانی شہری نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں واقع ترکیہ کے سفارت خانے کو ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے تین کروڑ ڈالر کی بڑی رقم عطیہ کی ہے۔ مذکورہ پاکستانی کے اس جذبہ ہمدردی کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا