اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ،بل کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف جہانگیر ترین دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ءمنظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا۔بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کےلئے پیش کیا۔قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا۔بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی۔الیکشن اصلاحات بل 2017ءمیں ترمیم کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023ءمنظور کر لیا گیا۔الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی سزا 5 سال ہو گی۔الیکشن ایکٹ 2023ءکے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔الیکشن کمیشن صدرِ مملکت کے ساتھ مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ دے گا۔الیکشن ایکٹ 2023ءسینیٹ نے چند روز قبل ہی منظور کیا تھا۔بل کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول میں تبدیلی بھی کر سکے گا۔