لاہو ر( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواریوں کے ساتھ جو ہوگاوہ مکافات عمل کہلائے گا،ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو خوف آتا ہے کہ کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا،نواز شریف جلد وطن واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے وطن واپسی پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کو متحرک کرنے اور اراکین کو متحد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، تاہم مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی، پارٹی پہاڑ کی مانند ہے، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو خوف آتا ہے کہ کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں کے ساتھ جو ہوگا، مکافات عمل کہلائے گا۔والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ لندن میں والد کے پاس دن رات پلاننگ اورٹریننگ کا موقع ملا، نواز شریف وطن واپسی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، نواز شریف جلد وطن واپس آ رہے ہیں، حتمی واپسی فلائٹ بکنگ پر ہی سامنے آئے گی۔مریم نواز شریف کے مطابق نواز شریف اور پارٹی کی گائیڈ لائن کے ساتھ عہدے کو سنبھالا ہے۔ میری ٹریننگ نواز شریف نے کی ہے، جہاں غلطی ہو یا جذباتی ہو جاں تو وہ میری اصلاح کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اہم ذمہ داری دی، نواز شریف نئے خیالات اور آئیڈیاز کو ویلکم کرتے ہیں،پارٹی کو نئی سمت دیں گے۔