مریدکے(نمائندہ خصوصی) نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد مریدکے کیمپس کا سنگ بنیاد (آج)اتوار دن گیارہ بجے مریدکے میں رکھا جائے گا ۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین مہمان خصوصی ہونگے ۔نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس کے متعلق گفتگو کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ دنیا میں تعلیم کیساتھ اب ہنر مند کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے یہ کیمپس بارہ ایکڑ رقبہ پر بنایا جارہا ہے اس کے ہی سی ون منصوبہ پر بارملین روپے خرچ آئیں گے یہاں سے سالانہ سیکڑوں ہنر مند طالب علم فارغ التحصیل ہونگے ۔انہوں نے بتایا سعودی عرب کیساتھ ہنر مند دینے کا معاہدہ ہوچکا جس سے پاکستان کو سالانہ بارہ ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا جاپان قطر دبئی کوریا گلف نے ہم سے ہنر مندوں کی ڈیمانڈ کی ہے انشااللہ یہ کیمپس پاکستان کی خوشحال ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے بتایا اسلام آباد کے بعد نیشنل سکلز یونیورسٹی کا مریدکے میں پاکستان کا پہلا کیمپس ہے۔