اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500اور 220کے وی کے دو گرڈ اسٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500اور 220کے وی کے دو گرڈ اسٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 20.7ارب کی لاگت سے مریدکے روڑ پر لاہور نارتھ گرڈ اسٹیشن جبکہ 3ارب سے قائد اعظم بزنس پارک میں گرڈ تعمیر ہو گا،توانائی کے دو پراجیکٹس پر مجموعی 24 ارب کی لاگت آئےگی۔توانائی کے منصوبوں سے لیسکو اور گیپکو صارفین کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔قائداعظم بزنس پارک گریڈ اسٹیشن سی پیک اکنامک زون کر بجلی کی ترسیل کرے گا۔شیخوپورہ ۔منصوبوں کا مقصد وولٹیج پروفائل میں بہتری اور گھریلو زرعی اور صنعتی صارفین مستفید کرنا ہے۔