سان فرانسسکو : پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بلاک کیے گئے ‘کانٹیکٹ’ پر میسج بھیجنے کا طریقہ کار بتا دیا۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو عزیز و اقارب کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود میسجز بھیجنے کی سہولت دیدی ہے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے صارفین کو یہ طریقہ کار اپنانا ہوگا
1 : سیٹنگز میں جائیں
2 : یہاں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں
3 : اپنا نمبر درج کر کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیں
4 : اب آپ کو واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرنا ہوگا
5 : ایپ دوبارہ انسٹال کرنے اور ضروری معلومات درج کرنے کے بعد آپ اس شخص کو میسج بھیج سکیں گے جس نے آپ کو بلاک کیا ہو
ایک واضح رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد صارف تمام گروپس سے خودکار طریقے سے آؤٹ ہوجائے گا۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ صارف متعلقہ شخص سے بات کرنے کا جس نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے، پہلے کسی مشترکہ دوست سے مدد کی درخواست کریں کہ وہ ایک واٹس ایپ گروپ بناکر اس میں آپ کو دوسرے فرد کو شامل کرے پھر خود اس گروپ سے نکل جائے۔
جب گروپ بنانے والا دوست گروپ سے نکل جائے گا تو جس نے آپ کو بلاک کیا ہے آپ اس نے باآسانی بات کرسکتے ہیں۔