برامپٹن (اسپورٹس رپورٹر) برامپٹن اسپورٹس پارک میں گلوبل ٹی 20 کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی ہےشہر میں جوش وخروش عروج پر ہے اور شہر کے میئر بڑی بے چینی کےساتھ شاہد آفریدی، ہربجھن سنگھ اور کرس گیل کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
شہر کے میئر پیٹرک براؤن نے سٹی ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ برامپٹن شمالی امریکہ کا کرکٹ دارالحکومت ہے۔ ہمارے پاس کینیڈا میں کرکٹ کے سب سے زیادہ میدان ہیں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ہمارے یہاں رہنے والے کھیل کے پرجوش شائقین کے ساتھ اور بھی بہت کچھ سامنے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برامپٹن ایک مثالی مقام ہے اور میں اس کھیل کے ستاروں شاہد آفریدی، ہربھجن سنگھ اور کرس گیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
لیگ میں پاکستان کے شعیب ملک، افتخار احمد ، محمد حارث اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی اپنی کارکردگی دکھانے کو بے چین ہیں۔
ٹورنامنٹ 20 جولائی سے شروع ہوگا جس میں 6 ٹیمیں سرے جیگوارز، مسیسوگا پینتھرز، ٹورنٹو نیشنلز، برامپٹن وولوز، مونٹریال ٹائیگرز اور وینکوور نائٹس شرکت کررہی ہیں۔