کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ وہ مہینے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز آٹھ جون سے شروع ہورہی ہے۔
بابر اعظم نے،ٹی20 ورلڈ میں اب تک 902 رن بنائے ہیں۔ وہ اگر سیریز میں 98 رنز بنالیتے ہیں تو ایک ہزار رنز تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔ ان کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ مشکل نظر نہیں آرہا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں اب تک 90 کی اوسط سے 902 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصرف سنچریاں شامل ہیں ۔ انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
دیگر کوئی بلے باز 800 رنز کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکا۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 17 میچوں میں 47 کی اوسط سے 791 رن بنائے ہیں۔
ہندوستان شیکھر دھون ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے 10 میچوں میں 47 کی اوسط سے 427 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے چار نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ویرات کوہلی نے نو میچوں میں 328 رنز بنائے ہیں، جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔
باؤلنگ کی بات کریں تو آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا اور آئرلینڈ کے کریگ ینگ مشترکہ طور پر نمبر ایک پر ہیں ۔ اب تک دونوں نے 28 ۔ 28 وکٹ لی ہیں۔