کراچی ( بیورو رپورٹ) کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)کہ6 ہونہار طلبہ کو انیسویں جاپان واٹا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیاگیا ہے۔ یہ تقریب جاپان میں ہوگی۔ طلباء بدھ کو گرینڈ ماسٹر نجم کی سربراہی میں اور ٹیم لیڈرعامر شہاب و کوچ شاہ بخاری کے ہمراہ جاپان روانہ ہوگئے۔ایک غیر فلاحی پیشہ ورانہ تربیتی ادارے کے طور پر جو ڈفرینٹلی ایبلڈ افراد کو تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت اورکھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے، کے وی ٹی سی کے لئے اپنے طلباء کی کھیلوں کے میدان میں شاندار کارکردگی اور بین االقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی باعِث فخر و مسرت ہے۔کے وی ٹی سی کے منتخب طلباء نے تندہی سے ٹریننگ حاصل کی اور تائیکوانڈو میں غیر معمولی مہارت کامظاہرہ کیا ہے، یہ ایک کوریائی مارشل آرٹ ہے جو نظم و ضبط، احترام اور استقامت پر زور دیتا ہے۔ طلباء اس باوقار چیمپئن شپ کے لیے مہینوں سے تیاری اور سخت تربیت سے گزر رہے ہیں اور اپنے ہنرکے لیے غیر متزلزل لگن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔جاپان واٹا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ ایک انتہائی مسابقتی اور عالمی اہمیت کا حامل ایونٹ ہے جودنیا بھر سے باصلاحیت ایتھلیٹس کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ کے وی ٹی سی کے طلباء اس سے قبل بھی اس چیمپیئن شپ میں متعدد تمغے جیت چکے ہیں، جوکھیلوں کے میدان میں ان طلباء کی مہارت اور لگن کامظہرہے۔کے وی ٹی سی نے اپنے کوچز، ٹرینرز، معاونین، اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طلباء کی کامیابی میں تعاون کیا۔ ایک اعلامیہ میں ادارہ کی جانب سے طلباء کی صلاحیتوں پر اعتمادکیا گیا اور ان کی کامیابی کے لئے دعاکی گئی کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر تے ہوئے مزید اعزازت حاصل کریں۔
کے وی ٹی سی کراچی پاکستان میں اسپیشل افراد کے لیے ایک نامورفالحی ووکیشنل ریہیبلیٹیشن کا ادارہ ہے،جو تعلیم، پیشہ ورانہ مہارتوں اور کھیلوں کے ذریعے خصوصی ضروریات کے حامل نوجوان افراد کو بااختیار
بنانے کے لیے وقف ہے۔ ادارہ ان طلباء میں قائدانہ صالحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے اور کھیلوں کی اہمیت کوفروغ دیتا ہے، اور ملک کیمستقبل کے معماروں کی رہنمائی کررہا ہے ان کا کہنا ہے، ”قابل ہے پاکستان”