پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندر کی پشاور زلمی کے خلاف میں میں شکست اور پشاور زلمی کی فتح نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے پشاور زلمی کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی بیٹنگ کلاس اور جارح مزاجی کے کمبی نیشن نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔پشاورزلمی کے نوجوان بلے باز نے لاہور کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھتس گیندوں پر اڑسٹھ رنز اسکور کیے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اسپنر راشد خان کے خلاف تین چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔ میگا ایونٹ میں تیسری نصف سنچری بھی اسکور کی۔کپتان بابراعظم اور صائم ایوب نے ففٹیز بنائیں اور سنچری اوپنر پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ دونوں بیٹرز کے مابین 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت زلمی نے 208 رنز کا ہدف تھے تکدیا۔صائم ایوب کے دلکش بیٹنگ انداز کی سب ہی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بطور اسٹائلش پلیر پاکستان کا روشن مستقبل قرار دے رہے ہیں۔