پشاور(اسپورٹس رپورٹر ) نیشنل انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کرکٹر محمد زید امسال انڈر 16 ٹرائلز کے دوران سلیکٹر کی ریڈار میں نہیں آئے تاہم انہیں اس کا کوئی فکر نہیں انکے حوصلے بلند ہے ۔ جمخانہ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محنت پر یقین ہے انہیں کسی شفارس کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے ہی آگے بڑھے گا ۔ وہ کسی سلیکٹرز کو جانتایے اور نہ ہی انکی کوئی شفارس ہے ۔ گزشتہ سال انڈر 13 کیلئے گھر سے اکیلے جاکر ٹرائلز دیئے اور اللہ کے فضل سے سلیکٹ ہوا ۔ کراچی میں منعقدہ نیشنل انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرکے خیبر پختونخوا کو چمپئن ٹرافی دلادی ۔ انہوں نے کہا کہ کوچ اور منیجر کی جانب سے بہتر سپورٹ سے حوصلے بلند ہوئے اور مزید محنت شروع کی اور بھر پور تیاریوں کے باوجود اس بار انڈر 16 کیلئے ٹرائلز کے دوران توجہ حاصل نہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی انکی عمر ہی کیا ہے اس سال نہیں تو اگلی بار سہی۔ محمد زید کہا کہ انہیں کرکٹ سے بے حد لگاؤ ہے اور انشاء اللہ اسی کھیل میں خود کو منوا نے کا عہد کیا ہے ۔ انکے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید پختہ ہوچکے ہیں ۔ محمد زید نے کہاکہ انکی پرفارمنس پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے ۔ گزشتہ کئی دوستانہ اور مختلف ٹورنامنٹس کے میچوں میں مسلسل سنچریز سکور کیئے ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ ایک دن کرکٹ کی بلندیوں کو چھوم کر ہی دم لیں گے ۔ ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان نے بھی انہیں مفید مشورے دیکر انکے حوصلے کو بڑھایا ہے ۔