جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز)
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ویمن ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کی منیبہ نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹ پر 165 رنز اسکور کیے تھے، منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔