ملتان(سپورٹس رپورٹر)
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود بڑی تعداد میں شائقین جعلی ٹکٹوں کے باعٹ میچ دیکھنے سے محروم رہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر معصوم شہریوں کومہنگے داموں جعلی ٹکٹییں فروخت کی گئیں ۔ جس کے باعٹ شائقین کرکٹ کا داخلہ مزکورہ پویلین نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے انہیں گھنٹوں لاینوں میں لگنے کے باوجود بھی انٹری نہیں کرنے دی گئی ۔ جو بعد ازاں میچ بنادیکھے گھر لوٹ گئے دوسری جانب بیشتر شائقین کو سیٹوں پر بیٹھنے کے باوجود باہر نکالا گیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے گروہ کو بے نقاب کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی عمل میں لاءی جاءے