کراچی(اسپورٹس رپورٹر) 47 واں نیشنل بینک قومی اسنوکر چمیپین شپ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کھیل کی سرپرستی کرتا رہے گا اس موقع پر،گروپ چیف کریم اکرم خان، عبدلواحدشیٹھی،ای وی پی شہزاد کریمی،شعبہ اسپورٹس کے سربراہ کامران خالد، اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالمگیرشیخ،سیکریٹری ذوالفقار علی رمزی، عرفان موٹن،عیدلواحدقادر اور دیگر نے خطاب کیا رحمت علی حسنی نے مزید کہاکہ میں جیت نے والے کھلاڑی سلطان محمد کو مبارک باد دیتا ہوں اور رنر آنے والے کھلاڑی کوبھی انکے بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عالمگیرشیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک گذشتہ 15 سالوں سے اسنوکر کھیل کو اسپانسر کررہا ہے ہم نیشنل بینک کے صد رجناب رحمت علی حسنی صاحب کو اور اس چمپئین شپ کوکامیابی سے ہم کنار کرنے والے نیشنل بینک کے آفیشلز اور تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے آئے ہوئے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کی کوریج بہت ہی عمدہ طریقہ سے کی۔ اس موقع پر ایونٹ مینجرانور فاروقی، عظمت اللہ خان، محمد جاوید، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی،سرفراز اے خان، فیصح الرحمن، محمد آصف احمد خان، نویدکپاڈیہ اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی پرنٹ میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعد اد کے علاوہ کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔جبکہ نظامت کہ فرائض یحیی حسینی نے سرانجام دیے، آخر میں جیتنے والے کوئسٹ سلطان محمد کو مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی نے ٹرافی اوردو لاکھ روپے رنر کوئسٹ شان نمعت کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے اور سب سے زیادہ بریک (141) کرنے والے شاہد آفتاب کو ٹرافی25000 ہزارروپے انعام دیا۔ جبکہ ٹوٹل پرائز منی525000ہزارتھی اس موقع پر عالمگیر شیخ نے نیشنل بینک کے صدررحمت علی حسنی کو یاد گاری شلیڈ پیش کی اس کے علاوہ کریم اکرم خان، شہزاد کریمی، کامران خالد، انورفاروقی کو یارگاری شلیڈ سے نوازہ گیا،سلطان محمد(سندھ) نے شان نمعت (اسلام آباد)کو 7-5 سے شکست دی۔