(خصوصی رپورٹ )
آئی سی سی کی طرف سے "بادشاہ” لقب حاصل کرنے والے پاکستانی تاریخ کا شہنشاہ اور بے مثال بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ میں بھی 4000 رنز مکمل کر گئے وہ ٹی20 اور ونڈے میں بھی 4 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئے ہیں جو اب دنیا کا تیسرا بیٹر ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے اس سے پہلے یہ اعزاز انڈیا کے ورات کوہلی اور روہت شرما کے نام تھا
لیکن ہماری میڈیا میں اب بھی چند مینڈک اس کے خلاف ٹررر ٹررر کرنے سے باز نہیں آتے ان کا کہنا ہے بابر رنز نہیں کرتا تو کیا یہ سارے رنز بابر اپنے گھر میں بھائیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بنائے ہیں؟
دوسرا سب سے بڑا الزام بابر پر یہ ہے کہ وہ میچ نہیں جتواتا حالانکہ بابر نے اب تک 31 سنچری سکور کی ہیں ان میں سے 21 سنچری میچ جتوانے والے سنچریاں ہیں رہی بات چیس کرنے کی تو آپ بتائیں بابر کے ساتھ آخر تک کوئی کھڑا رہا ہے اور بابر نے فنش نہ کیا ہو؟
یاد کریں 2019 کے ورلڈ کپ کا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف جس میں سب آوٹ ہو رہے تھے تنہا بابر کھڑا تھا صرف حفیظ نے تھوڑا ساتھ دیا اور بعد میں وہ بھی آوٹ ہو گئے لیکن بابر آخر تک کھڑا رہا میچ جیت کر فنش کر کے آیا پھر بھی بابر کو چیس کرنا نہیں آتا؟2021 ٹ20 ورلڈ کپ یاد کریں انڈیا کے خلاف 152 کا ٹارگٹ بابر نے پورا کیا تھا کیوں؟ کیونکہ رضوان اس کے ساتھ کھڑا تھا اسی طرح ایک ٹ20 سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 200 کا ٹارگٹ بھی بابر اور رضوان نے اکیلے حاصل کر لیے تھے کیوں کیونکہ رضوان ساتھ دے رہا تھا
دوسری طرف اگر آپ ورات کوہلی کی بات کرتے ہیں تو کیا ورات نے زندگی میں چیس کرتے ہوئے ونڈے میں 70 بالوں پر سنچری کی ہے؟ نہیں ناں کیونکہ اس کے ساتھ والے تیز کھیلتے تھے اور ورات کھڑا رہتا تھا یہی بابر بھی کرتا ہے لیکن ایک تو اس کا ساتھ کوئی نہیں دیتا دوسرا یہ کہ اگر کوئی ساتھ دے تو وہ بھی 20 بالز پر 20 ہی بنا لیتا ہے الٹا پریشر بابر پر ڈالتا ہے
یاد کرو 2021 ٹ20 ورلڈ کپ جس میں ورات نے 40 گیندوں پر ففٹی کی تھی اور ٹارگٹ 152 بنا تھا وہاں کسی نے نہیں کہا کہ ورات نے سلو کھیل کر میچ ہروا دیا 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل میں ورات کے جلدی آوٹ ہو جانے پر کسی نے نہیں کہا کہ بڑے میچز میں فیل ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ
پاکستانیوں سے میرا سوال ہے کیا بابر کی طرح کا یا اس سے اچھا بیٹر ون ڈے اور ٹیسٹ میں آپ کے پاس ہے جو مسلسل رنز کرتا رہے؟ بالکل بھی نہیں تو بابر کی قدر کریں اس کو سپورٹ کریں اس پر بڑا وقت آیا ہے ان شاء اللہ وہ اس سب سے نکلے گا اور ایک بار پھر چمکے گا2023 ورلڈ کپ سے پہلے انڈیا کے موجودہ کوچ گوتم گھمبیر نے کہا تھا ورات سمتھ جوئے روٹ اور ولیمسن اچھے پلیئر ہیں لیکن بابر اعظم میں الگ طرح کی صلاحیت ہے