ممبئی ( اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر نتیش کمار ریڈی کے والد اپنے بیٹے کی مشکل وقت میں بنائی گئی پہلی ٹیسٹ سینچری پر خوشی سے رو پڑے تفصیلات کے مطابق میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے سنچری بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی، انہوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 189 گیندوں پر 114 رنز بنائے نتیش کمار ریڈی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے بھارت کے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا آسٹریلیا کیخلاف میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹر کے والد موٹیالا ریڈی بھی کراؤڈ میں موجود تھے جنہوں نے اپنے بیٹے کی سنچری کا بھرپور جشن منایا ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلیے بہت ہی خاص دن ہے ہم اپنی پوری زندگی میں اسے نہیں بھول پائیں گے، نتیش 14 15 ایج گروپ کی کرکٹ سے پرفارم کررہا ہے اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں