اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹی نے ایشیا کپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے ۔ویتنام میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان نے لاوس اور تھائی لینڈ کو شکست دی.تفصیلات کے مطابق آسٹریلین فٹبال ایشیا کپ ویتنام میں جاری ہے جہاں پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں لاوس کو شکست دے دی پاکستان نے چاروں ہاف میں 85 رنز جبکہ لاوس صرف 31 رنز اسکور کر سکا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دی چاروں ہاف میں پاکستان نے 100 رنز جبکہ تھائی لینڈ صرف 12 رنز اسکور کر سکا ۔ پاکستان اپنے پول میں کل جاپان اور کمبوڈیا کے خلاف میدان میں اترے گا جہاں سے ایک میچ بھی جیتنے کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے ۔ایشیا کپ کا بہترین آغاز کرنے پر اے ایف ایل پاکستان کے صدر سردار طارق نے ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان اے ایف ایل چودھری ذولفقار نے کہا پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا جہاں ممکنہ طور پر انڈیا سے مقابلہ متوقع ہے انہوں نے فٹی ٹیم کے کوچ مائیکل گیلس کو بھی بہترین کوچنگ اور جیت پر مبارکباد پیش کی