ملتان (رپورٹ: محمد قیصر چوہان)ملتان ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ،انگلینڈ کو جیت کیلئے 261 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کوجیت کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میںانگلینڈنے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے ہیں۔میچ کے تین دنوں میں ابھی تک دونوں ٹیموں کے اسپن باﺅلر نے 19 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آوٹ ہوئی تو پہلی اننگز میں 75 رنز کی لیڈ ملا کرمیزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 296 رنز کی سبقت حاصل ہوئی اور یوں انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف ملا۔بیٹنگ کیلئے مشکل وکٹ پر ہدف کے تعاقب میں انگلش کھلاڑی مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیںگزشتہ اننگز کے سنچری میکر بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے آو ٹ ہوگئے جبکہ زیک کراو لی 3 رنز کے مہمان ٹھہرے۔جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنا رکھے تھے،اولی پاپ 21 رنز اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلش اسپنرز کا جادو چل گیا، انگلینڈ کو شکار کرنے کیلئے بچھائے گئے اسپن جال میں شکاری خود پھنس گیا ،دوسری اننگز میںپاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔شعیب بشیر اور جیک لیچ پر مشتمل اسپن جوڑی نے پاکستانی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچادیا ، سلمان علی آغا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انگلش اسپنرز کی گھومتی گیندوں پر جم کر نہ کھیل سکا ،سلمان 63 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ عبداللہ شفیق4، کپتان شان مسعود 11، صائم ایوب 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 ، محمد رضوان 23، سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آو ¿ٹ ہوئے جبکہ ساجد خان 22 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیںملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آو ¿ٹ سے کیا تو 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کارس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا پانچواں شکار کیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد نے بولڈ کیا،پوٹس نے 6 رنز اسکور کیے۔جیمی اسمتھ 21 رنز بنا کر آو ٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آو ٹ رہے،انگلینڈ ٹیم 291 رنز بنا سکی ۔پاکستان کی اسپن جوڑی نے پوری انگلش ٹیم کو آﺅٹ کیا، ساجد خان نے 7کھلاڑی آﺅٹ کیے جبکہ نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔