ملتان ( رپورٹ: محمد قیصر چوہان)ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ ، باﺅلنگ ، فیلڈنگ تینوں شعبوں میںناکام ، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے بدترین شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد اننگز سے میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ شان مسعود کیلئے کپتانی ڈراو ¿نا خواب بن گئی،شان ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آو ¿ٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔سلمان علی آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔سلمان آغا 63 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آو ٹ ہوئے جس کے بعد عامر جمال نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔بعدازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز پر ناٹ آو ¿ٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جبکہ گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔ یوں انگلش ٹیم پاکستان پر 267 رنز کی لیڈ لینے میں کامیاب ہوئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ منگل سے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔