ملتان(رپورٹ:محمد قیصر چوہان) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے۔ انگلش ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کرنے کیلئے مزید 460 رنز درکار ہیں۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرگئی،قائم مقام انگلش کپتان اولی پاپ کھاتہ کھولے بغیر نسیم شاہ کے ہاتھوں آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔تاہم ایک وکٹ گرنے کے بعد زیک کراﺅلی اور جو روٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز جوڑے،دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرکراو ¿لی64 اور جو روٹ 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود ، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 556 رنز بناکر آو ٹ ہو گئی ۔دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 4 کھلاڑی آو ٹ پر 328 رنز سے کیا۔پاکستان کی پانچویں وکٹ نسیم شاہ کی صورت میں 388 رنز پر گری جب وہ 33 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی صورت میں 393 رنز پر گری، وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر نائب کپتان سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، پاکستان کا اسکور 450 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل بھی 82 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہو گئے۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 464 رنز پر گری اور عامر جمال 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسری طرف سے سلمان علی آغا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔قومی ٹیم کی نویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں گری، وہ 26 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ پاکستان کی آخری وکٹ 556 رنز پر گری، ابرار احمد 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔