کراچی(نمائندہ خصوصی) ایم پی اے صائمہ آغا نے آج کراچی ایئرپورٹ پر بیٹر فیوچر پاکستان انڈر 15 ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ آمد پر پھولوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے۔صائمہ آغا نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی کامیابیاں ملک کے لیے فخر کا باعث ہیںبیٹر فیوچر پاکستان انڈر 15 ٹیم نے حال ہی میں مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر انہیں کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ملا۔اپنی گُفتگو کے دوران، صائمہ آغا نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک کے نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے ان نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ٹیم کے کھلاڑیوں نے صائمہ آغا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا استقبال ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔