اسلام آباد۔(اسپورٹس رپورٹر ):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےگلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی جانب سے این او سی کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں ۔پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہستان کرکٹ ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت اور ان تینوں کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعدے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ماہ کے آخر میں کینیڈا میں کھیلے جانے والے گلوبل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لئے این او سی کے حصول کے لئے درخواستیں دیں تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت اور ان تینوں کھلاڑیوں اورسلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان تینوں کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2024 ء سے مارچ 2025 ء کے عرصے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے 9 ٹیسٹ کھیلنے ہیں ، اس کے علاوہ اسے آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلنی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے۔اس طرح پاکستان اس عرصے میں نو ٹیسٹ ، 14ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گا۔تینوں کرکٹرز تینوں فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور پاکستان کو آئندہ آٹھ ماہ میں ان کی خدمات درکار ہوں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ورک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے پیش نظر یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ یہ کھلاڑی کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ کو چھوڑ دیں تاکہ وہ سیزن کے لیے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی شکل میں ہوں جس کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے ہوگا۔اس سے قبل پی سی بی نے اسی بنیاد پر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی جاری نہیں کی تھی۔اس دوران پی سی بی نے آصف علی، افتخار احمد، محمد عامر اور محمد نواز کے لیے این او سی کی منظوری دے دی ہے۔چاروں کھلاڑی بنیادی طور پر وائٹ بال کے کرکٹرز ہیں۔افتخار احمد اور محمد نواز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ہیں۔