کراچی(اسپورٹس ڈیسک )تھائی لینڈ میں پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی علی رضا، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی اور سندھ پولیس کے جوانوں نے شہیر آفریدی کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سندھ پولیس کے جوان نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے میں شکست دی تھی۔ شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کیا تھا۔ اس حالیہ کامیابی کیلے ساتھ شہیر آفریدی پروفیشنل مڈل ویٹ کیٹیگری کے ایشین چیمپئین بن گئے ہیں۔سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی کا کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی اور پولیس افسران نے شہیر آفریدی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سید علی رضا، ثاقب ابراہیم، عرفان بہادر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بنکاک میں مڈل ویٹ کٹیگری میں باکسر شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارتی باکسر اسرار عثمانی نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو کھلا چیلنج کیا تھا جس کے بعد پاکستانی شہیر آفریدی نے بھارتی سورما اسرار عثمانی کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔شہیر آفریدی نے 3 ماہ قبل بھی مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے جوان باکسر شہیر آفریدی پرواز ٹی جی 341 سے بنکاک سے کراچی پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچی، دوست احباب، عزیز و اقارب اور شائقین کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔