کوئٹہ۔ (اسپورٹس ڈیسک ):پشین کے نوجوان تن ساز مسٹر پاکستان سید بلال غرشین مالدیپ میں ہونے والے ایشین چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر مسٹر ایشیا بن گیا ۔سید بلال نے کہا کہ میں تین دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا ایک خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیا کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھائوں جو اللہ پاک نے پورا کیا، میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیا کے ٹائٹل سے نوازا ۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے میں عرب کے الحرمین کمپنی اور ایکسین نورمحمد مندوخیل اور اسامہ ترین اور سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا اور میرے فالوور کے میں بہت مشکور ہوں جنہوں نے میرے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا باقی حکومت پاکستان یا صوبائی حکومت یا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ یا ہمارے ایم پی اے صاحب کسی کی طرف سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوی ھے بہرحال میں اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے ہر مقابلے کے لیے تیاری کرونگا اور خرچہ خود برداشت کرونگا یاد رہے ہر مقابلے کے لیے دس سے پندرہ لاکھ کا خرچہ ہوتا ہے۔