راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک )۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا تیز ترین 3000 رنز بنانے کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ،انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا ، 31 سالہ رضوان نے صرف 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی، ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے 81 ، 81 اننگز میں 3000 ٹی 20 رنز مکمل کیے تھے ، محمد رضوان 92 میچوں کی 79 اننگز میں 49.60 کی اوسط سے 3026 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔