کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مدثر آرائیں چیئرمین جبکہ ملک ثمین خان اور محمد ریاض پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار برس (28-2024) کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار برس (28-2024) کے لئےمتفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان اور مدثر رزاق آرائیں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے بالترتیب سرپرست اور چیئرمین ہونگے جبکہ ملک ثمین خان اور محمد ریاضپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ دیگر عہدیداروں میںہارونہ زمان بوریو، شاہ محمد انعام الحق، منظر خان، انعام اللّٰہ خان اور نٹار احمد نائب صدور،قرت العین، رانا تنویراحمد اور صمد مسعود ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل، سہیل احمد خزانچی ہونگے جبکہ مجلس عاملہ میں یاسر، نوید احمد خان، انوار احمد انصاری، عبدالرحمان،شازیہ یوسف، تنویر حسین، کریمہ بانو اور نیشا سلطان شامل ہیں