کاکول(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول اکیڈمی میں فوج کی زیرِ نگرانی تربیت جاری ہے، ٹریننگ لینے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، اعظم خان اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔تربیتی کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے، یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔واضح رپے اس سے قبل بھی مئی 2016ء میں پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کاکول میں کیمپ لگایا گیا تھا۔