دوحہ ( نیٹ نیوز)ورلڈ کپ اتوار سے شروع ہو گا، فیفا نے اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی فیفا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار کو بیس نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم کے سے متعلق جگہوں پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔فٹ بال کے عالمی ادار فیفا کی طرف سے یہ اعلان جمعہ کے روز باضابطہ طور پر کیا گیا ہے۔ فیفا کا یہ اعلان میزبان ملک قطر کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تماشائیوں کو شراب کی فروخت صرف لائسنسڈ سیلز پوائنٹس سے کی جائے گی، مگر فیفا کے ترجمان کے مطابق اسٹیڈیم سے یہ سیل پوائنٹ ختم کیے جا رہے ہیں۔ورلڈ کپ کے ایک بڑے سپانسر بڈویزر ایک بئیر بنانے والی کا مالک ہے۔ اسے یہ اکیلے کو حقوق دیے گئے تھے کہ وہ تمام آٹھ اسٹیڈیمز میں کہ وہ میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے پہلے تک اور ایک گھنٹہ بعد تک شراب فروخت کر سکے گا۔لیکن یہ فیصلہ فیفا ، قطر کی سپریم کمیٹی اور بڈویزر کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد واپس لیا گیا ہے۔ کل اتوار کے روز سے شروع ہونے ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا سے آرہی ہے ، جہاں کے کلچر میں شراب کی حیثیت نہیں ہے۔
یہ رائے بھی سامنے تھی کہ شراب کی موجودگی سے فٹبال کو انجوائے نہ کیا جا سکے گا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے ہاسپٹیلٹی زون میں اب بھی شراب پیش کی جائے گی۔ بکہ بغیر شراب کے بئیر بھی فروخت کی جا سکے گی۔